• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چا ئنہ کے ارکان کی تعداد 7 کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار ہوگئیتازترین

May 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ (سی وائے ایل سی) کے کارکنوں کی تعداد دسمبر 2022 کے اختتام تک 7 کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی۔

سی وائے ایل سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام تک  چین بھر میں سی وائے ایل سی کے اداروں کی تعداد 40 لاکھ 90 ہزار سے زائد تھی۔

اسکولوں، کالجز اور جامعات میں سی وائے ایل سی کے اداروں کی تعداد 18 لاکھ 60 ہزار تھی جن میں 4 کروڑ طلبا رکن تھے۔

سی وائے ایل سی کے دیگر ادارے کاروباری اداروں، سرکاری اداروں ، شہری و دیہی حلقوں ، سماجی اداروں اور دیگر شعبوں میں تھے۔