بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ (سی وائی ایل سی) کے 2023 کے آخر تک ارکان کی تعداد 7 کروڑ 41 لاکھ 70 ہزارتک پہنچ گئی جن میں گزشتہ سال نئے شامل کیے گئے تقریباً46 لاکھ 10 ہزار ارکان بھی شامل ہیں۔
سی وائی ایل سی کی سنٹرل کمیٹی کے جمعہ کوجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2023 کے آخر تک چین بھر میں سی وائی ایل سی کی تقریباً 43 لاکھ 20 ہزار تنظیمیں تھیں۔
اعداد و شمار کےمطابق پچھلے سال اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سی وائی ایل سی کی تقریباً 19 لاکھ 10 ہزارتنظیمیں تھیں جن کےارکان کی تعداد 3 کروڑ 82 لاکھ 50 ہزار تھی۔
باقی سی وائی ایل سی تنظیمیں کاروباری اداروں، عوامی اداروں، شہری اور دیہی برادریوں، سماجی تنظیموں اور دیگر شعبوں سے منسلک تھیں۔