بیجنگ (شِنہوا)کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ نے پیر کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں اپنی 19ویں قومی کانگریس کا انعقاد کیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) اور ریاست کے رہنماں بشمول شی جن پھنگ،ژاو لیجی،وانگ ہوننگ،ڈنگ شیو شیانگ اور لی شی نے مبارکباد پیش کرنے کے لیے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تسائی چھی نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے خطاب کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی جن پھنگ کے ساتھ ساتھ دیگر رہنماں کا قومی کانگریس کے افتتاح سے پہلے پہنچنے پر پرجوش تالیوں سے استقبال کیا گیا۔