بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ (سی وائی ایل سی) نے اب تک چین بھر میں سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں میں حصہ لینے کے لیے 19 ہزار سے زائد یوتھ کمانڈوز اور 23 لاکھ 40 ہزار نوجوان رضاکاروں کو منظم کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لیے 16 کروڑ یوآن (تقریباً 2 کروڑ 23 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز) سے زائد مالیت کے فنڈز اور مواد کو محفوظ کیا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں سی وائی ایل سی بیجنگ میونسپل کمیٹی نے 5 ہزار سے زائد رضاکاروں اور 51 نوجوان کمانڈوز کو ایمرجنسی ریسکیو، پوشیدہ خطرے کی تحقیقات ، مواصلاتی معاونت ، لوگوں کی منتقلی ، دریا کی ڈریجنگ اور دیگر کاموں میں مدد کرنے کے لئے متحرک کیا ہے۔