بیجنگ (شِںہوا) چین میں سینٹرل لیڈنگ گروپ فار پارٹی بلڈنگ کے بیجنگ میں منعقدہ اجلاس کے مطابق پارٹی میں پارٹی نظم نسق تعلیم پرمہم رواں اپریل سے جولائی تک چلائی جائے گی۔
اجلاس کو آگاہ کیا کہ اس اقدام کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی منظوری حاصل ہے۔
اجلاس کی صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سینٹرل لیڈنگ گروپ فار پارٹی بلڈنگ کے سربراہ کائی چھی نے کی جس سے انہوں نے خطاب بھی کیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سینٹرل لیڈنگ گروپ فار پارٹی بلڈنگ کے نائب سربراہ لی شی نے بھی اجلاس میں شرکت کی اورخطاب کیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی مہم پارٹی نظم ونسق مضبوط بنانے اور پارٹی کی مکمل اور خود مختاری کے بھرپور استعمال میں نمایاں پیشرفت کے حصول کا ایک اہم قدم ہے۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ اس مہم کا مقصد یہ بات یقینی بنانا ہے کہ پارٹی نظم و نسق سخت کرنے کی اہمیت اور پارٹی کے انضباطی قواعد کی خلاف ورزی کے نتائج دونوں کو مکمل طور پر سمجھا جائے۔
پارٹی تنظیموں اور تمام سطح کے پارٹی کے سرکردہ عہدیداروں کو پارٹی نظم و نسق سخت کرنے کو کہا جائے گا جبکہ پارٹی ارکان اور عہدیداروں کو قواعد پر عمل کرنے کی ضرورت سے متعلق زیادہ باشعور بنایا جائے گا ۔
اجلاس کے مطابق اس مہم کی ترجیح کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نظم ونسق اقدامات سے متعلق قواعد و ضوابط کا مطالعہ اور ان پرعمل درآمد ہوگا۔ تمام سطح پر سرکردہ حکام مہم کی قیادت کریں۔