• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلی عہدیدار سے جنرل ساحرشمشاد مرزا کی ملاقاتتازترین

June 19, 2023

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاو سے پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے پیر کو بیجنگ میں ملاقات کی۔ملاقات میں فریقین نے کہا کہ وہ  دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنائیں گے، سیاسی جماعتوں، مسلح افواج، معیشت اور تجارت جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کریں گے تاکہ دونوں ممالک کی ہر موسم کی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ اور علاقائی امن و استحکام کا تحفظ کیا جاسکے۔