• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وفد کا دورہ کینیاتازترین

February 26, 2023

 
کینیا، نیروبی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں قومی کانگریس بارے ایک سمپوزیم منعقد کیا گیا۔(شِنہوا)

نیروبی (شِںہوا) کینیا کی حکمران یونائیٹڈ ڈیموکریٹک الائنس پارٹی کی دعوت پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ایک وفد نے کینیا کا دورہ کیا اور میزبانوں کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں سے آگاہ کیا۔

کینیا، نیروبی میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے ایک سمپوزیم میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے نائب وزیر لی مینگ شیانگ کلیدی خطاب کررہے ہیں۔(شِںہوا)

کینیا، نیروبی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے سمپوزیم میں کینیا کی حکمران یونائیٹڈ ڈیموکریٹک الائنس پارٹی کی جنرل سیکرٹری ویرونیکا مائینا شریک ہیں۔(شِنہوا)

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے نائب وزیر لی مینگ شیانگ کی قیادت میں وفد نے منگل سے جمعہ تک کینیا کا دورہ کیا۔

دورے  میں وفد نے یونائیٹڈ ڈیموکریٹک الائنس پارٹی کے رہنما اور صدر ولیم روٹو اور ان کے نائب ریگاتھی گاچاگوا سے ملاقات کی  اور یو ڈی اے کی سیکرٹری جنرل ویرونیکا مائینا کے ساتھ گفتگو کی۔

کینیا کی طرف سے کہا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس نے چین میں مستقبل کی ترقی کے لئے ایک خاکہ وضع کیا ہے اور وہ چینی فریق کے ساتھ حکمرانی کے تجربے کا تبادلہ مضبوط بنانے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کا خواہش مند ہے تاکہ مشترکہ طور پر کینیا اور چین کے تعلقات کو اعلیٰ سطح تک بڑھایا جاسکے۔