• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینئر عہدیداروں کی پارٹی مرکزی کمیٹی اور صدر شی کو کارکردگی رپورٹ پیشتازترین

February 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے سینئر عہدیداروں نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور اس کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو اپنی کارکردگی  کی رپورٹ پیش کی ہے۔

یہ عہدیداران سیاسی بیورو اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے ممبران اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی، سٹیٹ کونسل اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سرکردہ پارٹی گروپوں کے اراکین اور سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹیٹ کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپس کے سیکرٹریز ہیں۔

کارکردگی کی رپورٹوں کو پڑھنے کے بعد صدر شی نے ان پر زور دیا کہ وہ چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں، اپنے کام کے فرائض بخوبی انجام دیں، اپنی سیاسی ذمہ داری کے احساس کو مضبوط کریں اور چین کو ایک مضبوط ملک بنانے اور قومی تجدید کو آگے بڑھانے کے لیے اتحاد کے ساتھ کوشش کریں۔

صدر شی نے کہا کہ اس سال عوامی جمہوریہ چین کی 75 ویں سالگرہ ہے اور ملک کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) میں طے شدہ اہداف اور کاموں کی تکمیل کے لیے ایک اہم سال ہے، انہوں نے 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے رہنما اصول اور 20 ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے دوسرے مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں پرعمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

شی نے سی پی سی کے اعلیٰ عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی وسیع تعلیمی مہم کے ذریعے حاصل ہونے والے نتائج کو مضبوط اور وسعت دینے میں پیش پیش رہیں، نئے ترقیاتی فلسفے کو تمام محاذوں پر مکمل اور دیانتداری سے نافذ کریں اور ہر سطح پر  اصلاحات کوفروغ دیں۔

صد ر شی نے کہا کہ معیشت کو بحال اور مضبوط بنانے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔