بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی نے ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا ہے۔
اس کا مقصد رائے سننے اور پارٹی اور ریاستی اداروں کی اصلاحات کے حوالے سے منصوبے کے بارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سے وابستگی نہ رکھنے والی دیگرسیاسی جماعتوں، آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس (اے سی ایف آئی سی ) اور پارٹی وابستگی سے ماورا شخصیات کو مطلع کرنا ہے ۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی جن پھنگ نےاس جلاس کی صدارت کی اور ایک اہم خطاب کیا ۔
اجلاس کے شرکاء کو پارٹی اورریاستی اداروں کے اصلاحات بارے منصوبے سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں ریاستی اداروں کے اہم عہدوں کے لیے مجوزہ امیدواروں کی فہرست سے بھی آگاہ کیا گیا ۔یہ بتا یا گیا ہے کہ 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے پہلے اجلاس میں ان ناموں کی سفارش کی جائے گی۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی قیادت کے لیے مجوزہ امیدواروں کی فہرست بھی دی جا ئے گی۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ان ناموں کی سفارش کی جائے گی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے تمام ارکان بشمول لی چھیانگ، ژاؤ لیجے، وانگ ہو ننگ، کائی چھی ، ڈنگ شو ئے شیانگ اور لی شی نے نے اجلاس میں شرکت کی۔
شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں نیشنل کانگریس نے پارٹی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات کو گہرا کرنے کے لیے بڑے منصوبے بنائے ہیں، جس میں متعدد شعبوں میں واضح ہدایات دی گئی ہیں۔
ان میں مالیاتی شعبے میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو مزید گہرا کرنا اور اس نظام کو بہتر بنانا شامل ہے جس میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی دیگر کے سا تھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کے کاموں پر متحدہ قیادت کو بروئے کار لاتی ہے۔