بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس نے پارٹی کے نظم ونسق کے بارے میں آگاہی دینے سے متعلق پارٹی سطح پر مہم کے آغاز کےلیے ایک سرکلر جاری کردیا ہے۔
سرکلرکے مطابق اپریل سے جولائی تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران سی پی سی کے اراکین کو تادیبی کارروائی سے متعلق پارٹی کے نئے نظرثانی شدہ قوائد وضوابط کے بارے میں تعلیم دی جائے گی تاکہ ان کی نظم ونسق کی آگاہی کو تقویت ملے اور وہ ہمیشہ وفادار اورشفاف رہتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
سرکلر میں اس بات پر زوردیا گیا ہے کہ تعلیم کو روزمرہ کے کاموں میں فوقیت دینے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے اور اسے مستقل طور پر لاگو کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ پارٹی کے اراکین کے درمیان تعلیم پر بات چیت کے ساتھ ساتھ روایتی خلاف ورزی کے معاملات سے حاصل کردہ سبق کی تعلیم دینے کی کوششوں پر زوردیا گیا ہے تاکہ پارٹی ممبران بنیادی نقطے کو سمجھ سکیں اور ان قواعد کا احترام کریں۔
سرکلر میں تمام سطح کی پارٹی کمیٹیوں سے آگاہی مہم کو احتیاط سے انجام دینے پر زور دیتے ہوئے بے مقصد رسمی اقدامات سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔