• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا صدرشی کے خیالات پرتعلیمی مہم شروع کرنے کا فیصلہتازترین

March 30, 2023

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے اپریل سے پارٹی بھر میں موضوعاتی تعلیمی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایک نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں صدر شی جن پھنگ کے خیالات کا مطالعہ اور اس پر عمل درآمد کیا جا سکے۔ اس بات کا فیصلہ جمعرات کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں حکام کی جانب سے ذاتی معلومات کی رپورٹنگ کے ضوابط پر بھی غور کیا گیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔