بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری و چینی صدر شی جن پھنگ کا پارٹی کی خود اصلاحی کو آگے بڑھانے کا عمل یقینی بنانے کے بارے میں ایک مضمون ہفتہ کو شائع کیا جائے گا۔
چینی صدر شی، جو مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، کا مضمون اس سال چھیوشی جرنل کے چھٹے شمارے میں شائع کیا جائے گا، جو کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا قومی میگزین ہے۔