• Redford, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں چین کی کامیابیاں قابل ذکر ہیں: عالمی سیاسی رہنماتازترین

October 17, 2022

بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھرکے سیاسی رہنماؤں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں کانگریس کے آغاز پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور اس کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو بھیجے گئے مبارکباد کے پیغامات میں سی پی سی کی قیادت میں چین کی کامیابیوں کو سراہا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ سی پی سی نے چین کو دنیا کی ایک بڑی معیشت بنانے میں چینی عوام کی رہنمائی کی ہے جس نے غربت کے خاتمے، سائنسی اور تکنیکی اختراعات اور دیگر کئی شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے کہا کہ سی پی سی کی مضبوط قیادت اقتصادی اور سماجی ترقی جیسے شعبوں میں چین کی عظیم کامیابیوں کی کلید ہے۔

صدر فرنانڈیز نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی نے غربت کے خاتمے، سائنسی اور تکنیکی اختراعات اور کوویڈ-19 کی وبا کے خلاف جنگ میں عالمی شہرت یافتہ کامیابیاں حاصل کرنے میں سی پی سی کی قیادت کی ہے۔

چین نے 2021 میں ملک میں غربت کی موجودہ لکیرکے نیچے رہنے والے آخری 9کروڑ89لاکھ 90ہزار غریب دیہی باشندوں کو غربت سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام 832 غریب کاؤنٹیز اور1لاکھ 28ہزار دیہاتوں کو غربت کی فہرست سے نکال دیا تھا۔ تاجکستان کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ، صدر امام علی رحمان نے کہا کہ سی پی سی کی شاندار قیادت میں، چینی عوام نے اقتصادی اور سماجی ترقی اور قومی جدیدیت میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین نے وبا کا مقابلہ کرنے، غربت سے لڑنے اور آلودگی پر قابو پانے جیسے شعبوں میں کامیابی حاصل کی ہے، فلسطینی صدر اور فتح پارٹی کے چیئرمین محمود عباس نے کہا کہ ملک سائنس و ٹیکنالوجی، معیشت اور تعلیم جیسے شعبوں میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔

گبون کے صدر علی بونگو اونڈیمبا نے کہا کہ سی پی سی کی قیادت میں، چین آج دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہوتا ہے، جو دوست چینی عوام کے لیے استحکام اور بہبودلائی ہے۔

منگول پیپلز پارٹی کے چیئرمین لووسنامسرائی اویون ایرڈین نے کہا کہ ایک بڑی عالمی معیشت کے طور پر، چین نے غربت کے خلاف جنگ اور ہر لحاظ سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر میں اپنی مکمل فتح دنیاکے سامنے پیش کی ہے۔