لندن (شِنہوا)عوام کی ضروریات کو پورا کرنے اور ملکی اوربین الاقوامی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت نے ہی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ( سی پی سی ) کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ چین کے لئے تسلسل کے ساتھ فتوحات کر سکے ۔
ان خیا لات کا اظہار ایک ماہر اور برطانیہ میں انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹ ویسٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے صدر جیان کرسٹوف آئسکس وان پیفٹن نے کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی ایک بڑی کامیابی چین میں انتہائی غربت کا مکمل خاتمہ ہے۔
پیفٹن نے واضح کیا کہ چین نے اقوام متحدہ کے منظور کردہ 2030 ایجنڈا برائے پائیدار ترقی سے 10 سال قبل ہی غربت کے خاتمے میں کامیابی حاصل کرلی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی ایک بڑی کامیابی تمام پہلوؤں کے ساتھ ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیرکے اپنے پہلے صد سالہ ہدف کو پورا کرنا ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے دنیا کو ایک نیا جمہوری ماڈل پیش کیا ہے ،جو کہ مغربی جمہوری ماڈل کے متبادل سوشلسٹ مشاورتی جمہوریت کی فراہمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کو یہ کامیابی پارٹی کو لوگوں کی ضروریات اور وسیع طور پر دنیا کی حقیقت کے مطابق مستقل موافقت سے ملی ہے۔