• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نےپارٹی تاریخ کے مطالعہ کے لئے قواعد وضوابط جاری کردیئےتازترین

February 20, 2024

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے پارٹی کی تاریخ کے مطالعے کے بارے میں قواعد و ضوابط جاری کردیئے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق پارٹی کی تاریخ کے باقاعدگی سے طویل مدتی مطالعے کے فروغ ، پوری پارٹی اور معاشرے کو پارٹی کی تاریخ سے دانشمندی اور ترغیب کے حصول میں قواعد و ضوابط بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

اس دستاویز میں پارٹی تاریخ کے مطالعے کے عمومی اصول، قیادت کے ڈھانچے، ذمہ داریوں، مواد اور طریقوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ دستاویز 6 ابواب اور 34 آرٹیکلزپر مشتمل ہے۔

سی پی سی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کے مطابق قواعد و ضوابط مطالعہ پروگرام 4 بنیادی مقاصد "پارٹی کی تاریخ کا مسلسل مطالعہ کے ذریعے سمجھنا، یقین، دیانت اور تندہی و محنت کے فروغ " کی وضاحت کرتا ہے۔ یہ مطالعاتی پروگرام کے نفاذ اور انعقاد کے لئے سی پی سی کے بنیادی داخلی رہنما اصول کے مطابق ہے۔

دستاویز کے مطابق پروگرام میں پارٹی کے نئے نظریات کے مطالعہ کو ترجیح دی گئی ہے۔ تاریخ کا مطالعہ کرنے کے بنیادی طریقوں میں پارٹی ارکان کا خود سے سیکھنا اور منظم گروپ مطالعہ سیشن شامل ہیں۔

یہ قواعد و ضوابط کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی ارتقائی تاریخ کے بنیادی رجحانات اور نمایاں خصوصیات کی درست تفہیم کے فروغ ، پارٹی تاریخ کے اہم واقعات، اجلاسوں اور شخصیات کو درست طریقے سے جاننا ، پارٹی کی پیشرفت میں غلطیوں اور ناکامیوں کو مناسب طریقے سے حل کرنا، تاریخی ناانصافی کی سختی سے مخالفت اور مزاحمت کرنا اور سرکاری تاریخ کو پوری پارٹی اور معاشرے کے اتفاق رائے سے تعمیر کرنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی ہدایات کے تحت تمام سطح پر پارٹی کمیٹیوں کو اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی سے نبھانے، مؤثراقدامات پر عملدرآمد اور قواعد و ضوابط میں بیان کردہ شقوں کا عملی اطلاق یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔