بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے عجائب گھر کا 18 جون 2021 میں افتتاح کے بعد سے اب تک 35 لاکھ سے زیادہ افراد نے دورہ کیا ۔
یہ بات عجائب گھر کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتائی گئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق اس مدت کے دوران 10 ہزار سے زیادہ گروپ دورے رجسٹر کئے گئےجبکہ 5 لاکھ 50 ہزار دورے نوجوان افراد نے کئے۔
بیجنگ کے چھاؤیانگ ضلع میں واقع عجائب گھر میں یکم جولائی 2024 کو سی پی سی کے قیام کی 103 ویں سالگرہ سے پہلے دورہ کرنیوالے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔
عجائب گھر نے حال ہی میں پارٹی نظم وضبط پر نمائش کا اہتمام کیا ہے جو دورہ کرنے والے افراد کو اس شعبے میں ہونے والے نمایاں کام کی گہر ی تفہیم فراہم کرتی ہے۔
عجائب گھر کے سربراہ وو شیانگ ڈونگ نے کہا کہ پارٹی کی تاریخ زیادہ روشن اور متاثر کن درسی کتاب کے طور پر کام کرتی ہے۔
انہوں نے متعلقہ تعلیمی پروگرامز کو آگے بڑھانے کیلئے سی پی سی کی انقلابی روایات سے متعلقہ ثقافتی آثار کے کردار اور اہمیت سے مکمل آگاہی اور پارٹی کی تاریخ کی نمائشوں کے بہتر استعمال کی کوششوں پر زور دیا۔