• Washington, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے اہم اجلاس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ کیا جائے، سینئرپارٹی عہدیدارتازترین

July 19, 2024

بیجنگ (شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا( سی پی سی) کے سینئر عہدیدار لی شولی نے پارٹی کے اہم اجلاس کے رہنما اصولوں کو گہرائی سے سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے بیجنگ میں منعقدہ ٹیلی کانفرنس میں کہا کہ سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں کو سیکھنے، ان کی ترویج اور نفاذ کے لئے سیاسی شعور کو مضبوط بنایا جائے۔

کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چین کو جدیدیت اور قومی تجدید شباب کے ذریعے مضبوط بنانے کے لئے یہ اجلاس ایک اہم موڑ پر منعقد کیا گیا تھا اور اجلاس میں منظور کردہ قرارداد نے مقامی اور بین الاقوامی سطح دونوں کو ایک بھرپور اشارہ دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اصلاحات اور کھلے پن سے متعلق پرعزم ہے۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ اجلاس کے رہنما اصولوں کو عام کرنے کے لئے مہم چلائی جائے گی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی نے بیجنگ میں پیر تا جمعرات اپنا تیسرا مکمل اجلاس منعقد کیا تھا۔