بیجنگ (شِنہوا) چینی ریاستی کونسل تائیوان امور دفتر کے ترجمان نے کہا کہ چینی مین لینڈ کوسٹ گارڈ اتھارٹی کا کن مین کے آس پاس کے پانیوں میں قانون کے نفاذ کیلئے گشت قانونی اقدام ہے جو علاقے میں نظم ونسق برقرار رکھنے اور تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔
ریاستی کونسل تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بین ہوا سے سوال کیا گیا تھا کہ کوسٹ گارڈ کے حالیہ گشت کا مقصد تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ سمندر میں ماہی گیری کی کشتی کو پیش آئے مہلک حادثے کا معاملہ نمٹائے۔
فروری میں تائیوان نے ایک ماہی گیر کشتی کو بے دخل کیا تھا جس سے اس میں سوار ماہی گیر ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔
چھن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی مین لینڈ ماہی گیروں کی املاک اور حفاظت کو نظرانداز کرنے والے ڈی پی پی حکام کے وحشیانہ اقدامات کو برداشت نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈی پی پی اتھارٹی آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف سوگوار خاندانوں اور ہم وطنوں کو اس بارے میں اپنی وضاحت جلد سے جلد پیش کرے ورنہ تمام تر نتائج کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔
چھن نے کہا کہ متعلقہ محکموں کی عدم دلچسپی اور غیرذمہ دار رویہ کی وجہ سے یہ معاملہ حل نہیں ہوا۔
انہوں نے ڈی پی پی حکام پر زور دیا کہ وہ سیاسی چالیں بند کرکے خلوص کا مظاہرہ کریں اور حقیقی اقدامات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کریں۔