کوالالمپور (شِنہوا) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں چائنہ جیانگ سو ثقافتی تجارتی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ملبوسات ، مٹی کے برتن اور خوراک کے شعبوں میں 100 سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی۔
نمائش 6 بڑے نمائشی موضوعات پر مشتمل تھی جس میں چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کی ثقافتی خصوصیات، ڈیجیٹل خدمات ، روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم)، پکوان اور سیاحت، ثقافت، بین الاقوامی تعلیم اور املاک دانشورانہ خدمات شامل ہیں۔ نمائش 3 روز جاری رہی۔

ملائیشیا، کوالالمپور میں چائنہ جیانگ سو ثقافتی تجارتی نمائش میں لوگ چینی پکوان تیار کرنے والے شیف کی ریکارڈنگ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ملائیشیا، کوالالمپور میں چائنہ جیانگ سو ثقافتی تجارتی نمائش کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

ملائیشیا، کوالالمپور میں خواتین چائنہ جیانگ سو ثقافتی تجارتی نمائش دیکھ رہی ہیں۔(شِنہوا)

ملائیشیا، کوالالمپور میں چائنہ جیانگ سو ثقافتی تجارتی نمائش میں ایک ملائیشین خاتون (دائیں) چینی نمائش کنندہ کے ساتھ چینی ساز ایرہاؤ بجارہی ہے۔(شِنہوا)

ملائیشیا، کوالالمپور میں چائنہ جیانگ سو ثقافتی تجارتی نمائش میں ایک چینی خاتون روایتی لباس ہان فو متعارف کرارہی ہے۔(شِنہوا)