• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کوئلے سے مالا مال چینی صوبے شنشی میں کوک کی پیداواری سہولیات میں بہتریتازترین

February 01, 2024

تائی یوان (شِنہوا)چین میں کوئلہ پیدا کرنے والے بڑے صوبے شنشی نے اپنے اپ گریڈ پروگرام کے تحت 4.3 میٹر کے چیمبر کی اونچائی والے کوک اوون کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے ۔

صوبائی محکمہ صنعت و اطلاعات نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن  میں تقریبا 2کروڑ26لاکھ ٹن کوک کی پیداواری صلاحیت شامل ہے۔ اپ گریڈ پروگرام میں نئی تکنیکوں اور ٹیکنالوجیز کو لاگو کیا گیا ہے جس سے صوبے کی کوک پروڈکشن سہولیات کو 5.5 میٹر یا اس سے زیادہ کی اونچائی والے چیمبر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ کے مطابق ماحول دوست سہولت کے اپ گریڈ سے توانائی کی کھپت کو کم کرنے اور اس کی کوکنگ انڈسٹری میں صاف پیداوار کے حصول میں مدد ملے گی۔