• Columbus, Unknown
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کویت میں چین کی مدد سے تعمیر کردہ اسپتال کی ابتدائی افتتاحی تقریب کا انعقادتازترین

February 17, 2023

کویت سٹی (شِنہوا) کویت کے جہرا گورنریٹ میں چین کے تعمیر کردہ نئے اسپتال کی ابتدائی افتتاح کی خوشی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جہرا اسپتال ان دو اسپتالوں میں سے ایک ہے جو کویت ہیلتھ اشورنس اسپتال کمپنی (ایچ اے ایچ سی ) منصوبے  کے تحت میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنہ کی طرف سے  تعمیر کیے  گئے ہیں۔ احمدی گورنریٹ کے دوسرے اسپتال نے 18دسمبر2022 میں اپنے ابتدائی  افتتاح کی تقر یب منعقد کی تھی۔ 

ہر اسپتال  ایک مرکزی عمارت پر مشتمل ہے جس میں ایمرجنسی یونٹ، معائنہ اور ٹیسٹ لیبارٹری، آپریٹنگ روم، داخل مریضوں کا شعبہ اور 500 سے زائد جگہوں پر مشتمل کار پارک کی عمارت ہے۔

اسپتال کے اس  جامع منصوبہ کا مجموعی  تعمیراتی رقبہ تقریباً 85 ہزار  مربع میٹرز ہے اور اس منصوبے کی لاگت  تقریباً  50 کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔  یہ  غیر ملکیوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔

کویت کے مرکزی اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 کے دوران تقریباً 28 لاکھ غیر ملکی تارکین وطن کویت میں مقیم تھے  جو کہ اس  خلیجی ریاست میں لیبر فورس کا ایک بڑا حصہ بن رہے ہیں۔