• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

قومی اتحاد اور " ایک ملک، دو نظام" کو فروغ دیا جائے ، چینی صدرتازترین

March 13, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے "ایک ملک، دو نظام" اور قومی اتحاد کے مقصد کو آگے بڑھانے کی  ٹھوس کوششوں پر زور دیا ہے۔

صدر شی نے پیر کے روز یہ بات 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں کہی ہے۔

انہوں نے مکمل ، وفاداری کے ساتھ اور ثابت قدمی سے  "ایک ملک، دو نظام" پالیسی کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا جس کے تحت اعلیٰ درجے کی خوداختیاری کے ساتھ ہانگ کانگ کے عوام ہانگ کانگ اور مکاؤ کے عوام مکاؤ کا نظام چلاتے ہیں۔

صدر شی نے ہانگ کانگ اور مکاؤ میں قانون پر مبنی حکمرانی کے لئے پرعزم رہنے اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے اور مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کی معیشتوں کو بڑھانے، اپنے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور ملک کی مجموعی ترقی کے ساتھ خود بہتر انداز سے ہم آہنگ کرنے میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے ایک چین اصول اور 1992 کے اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے، آبنائے پار تعلقات میں پرامن طریقے سے اضافے کو فعال طور پر فروغ دینے، بیرونی مداخلت اور "تائیوان کی آزادی" علیحدگی پسند سرگرمیوں کی سختی سے مخالفت کرنے اور قومی اتحاد کے عمل کو ٹھوس انداز میں آگے بڑھانے پر زور دیا۔