بیجنگ(شِنہوا)چین میں قومی ہنگامی صحت ردعمل ٹیمیں تمام صوبائی سطح کے علاقوں کا احاطہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
قومی صحت کمیشن کے نائب سربراہ اور قومی امراض روک تھام و تدارک انتظامیہ کے سربراہ وانگ ہی شینگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تمام صوبائی اور 90 فیصد بلدیاتی امراض روک تھام مراکز میں نیوکلیک ایسڈ کا پتہ لگانے اور وائرس کو الگ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعدی بیماریوں کو اب آن لائن براہ راست اطلاع نظام میں اوسطاً 4 گھنٹے میں رپورٹ کردیا جاتا ہے جبکہ اس قبل اس کی اوسط مدت 5 یوم تھی۔
عہدیدارنے مزید کہا کہ قومی سطح پر ملک نے ایک تکنیکی نظام قائم کردیا ہے جو 72 گھنٹے میں 300 پیتھوجینز کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین نے حالیہ برسوں میں محکموں کے درمیان تعاون کو مضبوط بناکر امراض کی روک تھام اور تدارک کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور متعدی امراض کی روک تھام اور تدارک کے بارے میں ایک جامع طریقہ پرعملدرآمد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں امراض کی روک تھام اور تدارک نئی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے۔