ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی قانون ساز کونسل (لیگکو)کا قومی سلامتی کے تحفظ کے بل پر تفصیلی بحث کے لیے اجلاس منگل کی صبح طلب کرلیا جاۓ گا۔
لیگکوسیکرٹریٹ کی طرف سے جمع کرائی گئی ایک دستاویز کے مطابق، یہ فیصلہ بل کے نفاذ کی ضرورت اور اس کے ساتھ ساتھ نظرثانی عمل کو آئینی جوازدینے کے تحت کیا گیا۔ اجلاس بل پر قانون سازی کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے خصوصی طور پر بلایاگیا ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ لیگکو کے صدر اینڈریو لیونگ قومی سلامتی کے حوالے سے خامی کو دور کرنے کے لیے قانون سازی کو جلد از جلد مکمل کرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔