• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

قومی سلامتی کے قانون نے ہانگ کانگ میں افراتفری کا خاتمہ اور استحکام پیدا کیا:ہانگ کانگ یوتھتازترین

March 09, 2023

جنیوا (شِنہوا) اقوام متحدہ کی چائنہ ایسوسی ایشن کے نمائندے گیری وونگ چھی- ہِم نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ کے تین سال بعدخطے میں استحکام بحال اورموثر حکمرانی نمایاں ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس سے آن لائن اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے قانون نے انسانی حقوق کے تحفظ پرسمجھوتہ کیے بغیرہانگ کانگ کو افراتفری سے استحکام اور خوشحالی کی طرف  جانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 2021 میں، ورلڈ بینک کے مطابق، ہانگ کانگ قانون کی حکمرانی کی درجہ بندی  میں 90 فیصد سے اوپرتھا۔ انہوں نے کہا کہ حقائق الفاظ سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ قومی سلامتی کے قانون کی توہین کرنے والے کچھ خوف پھیلانے والے افراد  قانون کی حکمرانی کے معاملے میں ہانگ کانگ سے بہتر کام نہیں کر رہے ۔ میں یہاں ان پر زور دیتا  ہوں کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں اوراپنے ہاں انسانی حقوق کی صورتحال  میں بہتری کے لیے زیادہ وقت صرف کریں۔