• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

قومی ترقیاتی زونز غیر ملکی تجارت و سرمایہ کاری کو مستحکم رکھنے کے لئےاہم پلیٹ فارم ہیں،چینی وزارت تجارتتازترین

January 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی سطح کے اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے زونز نے اعلیٰ معیار کی ترقی اور غیر ملکی تجارت اور سرمایہ کاری کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 چینی وزارت کے سرکاری اعداد و شمار  کے مطابق 2022 میں 230 ترقیاتی زونز میں مجموعی غیر ملکی تجارتی مالیت 103 کھرب یوآن (تقریباً 14 کھرب 50 کروڑ ڈالر) رہی ا جو چین کی کل غیر ملکی تجارت کا 25 فیصد ہے۔

 خاص طور پر ترقیاتی زونز میں ہائی ٹیک مصنوعات کی تجارت 2022 میں 30 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو چین میں مجموعی ہائی ٹیک تجارتی حجم کا 27 فیصد ہے۔

 اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ان ترقیاتی زونز میں حقیقی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری تقریباً 43 ارب 20 کروڑ ڈالر رہی جو کہ ملک میں کل غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری کا 23 فیصد ہے۔