• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کوویڈ-19 کی وجہ سے چین میں فیکٹری سرگرمیوں میں کمی ہوگئیتازترین

November 30, 2022

بیجنگ (شِنہوا)چین میں فیکٹری سرگرمیوں میں کمی آئی ہے ،قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) نومبر میں  48 پر آگیا، جو اکتوبر میں 49.2 تھا۔50 سے اوپر پی ایم آئی فیکٹری سرگرمیوں میں توسیع جب کہ اس سے نیچے کی ریڈنگ  کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ بیوروکے سینئرماہرشماریات ژاؤ چھنگ ہی نے کہا کہ نومبر کی  ریڈنگ  ملک میں کوویڈ-19 کے دوبارہ کہیں کہیں ابھرنے اورپیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کی وجہ سے پڑنے والے منفی اثرات کی وجہ سے ہے۔

 منفی عوامل کے باوجود، کچھ شعبوں میں ترقی ہوئی ۔ زرعی اور سائڈ لائن فوڈ پروسیسنگ، فوڈ اینڈ بیوریجز، میڈیسن کے ساتھ ساتھ الیکٹریکل اور مکینیکل آلات کی تیاری جیسی صنعتوں کے لیے انڈیکس بہتررہا،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان شعبوں کی پیداوار اور طلب بڑھ رہی ہے۔

 ژاؤ نے کہا کہ کاروباری اداروں کورسد اور پیداوار میں رکاوٹوں، مالی تناؤ اور طلب کی کمی کی وجہ سے بڑھتی ہوئی مشکلات کا سامنا رہا۔ سپلائرز کا ترسیلی ذیلی انڈیکس  کم ہوکر 46.7 ہو گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نومبر میں لاجسٹک سرگرمیاں سست رہیں۔  پیداواری سرگرمیاں وبا کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں، نومبر میں پیداوار کا ذیلی انڈیکس47.8 رہا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 1.8 فیصد کم ہے۔ طلب میں بھی کمی آئی ہے، نئے آرڈرز کا ذیلی انڈیکس اکتوبر سے 1.7 فیصد پوائنٹس گر کر 46.4 ہو گیا ہے۔