• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کوویڈ-19 وائرس کے تغیرسے اس سے درپیش خطرہ کمزور ہو رہا ہے: چینی ماہر صحتتازترین

February 09, 2023

بیجنگ(شِنہوا)ایک چینی طبی ماہر نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت  کے اعداد و شمار کے مطابق کوویڈ-19وائرس کی تبدیلیوں سے انسانی زندگی کو لاحق خطرہ کم ہو رہا ہے۔امراض کی روک تھام کے چینی ادارے کے  ماہرِ وبائی امراض وو ژون یو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وائرس سے متاثرہ مریضوں میں اموات کا تناسب 2020 میں 2.33 فیصد سے کم ہو کر 2022 میں 0.28 فیصد رہ گیا ہے۔وو نے کہا کہ دسمبر 2022 میں یہ شرح 0.08 فیصد تک گر گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ عام طور پر وائرس کی متعدی اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ یہ مسلسل تغیر پذیر ہے لیکن اس کے مہلک اثرات کمزور پڑ گئے ہیں۔