• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کرغز پارلیمنٹ نے چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے معاہدے کی منظوری دے دیتازترین

June 20, 2024

بشکیک (شِنہوا) کرغزستان کی پارلیمنٹ نے چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے منصوبے کی مشترکہ ترقی میں تعاون کو فروغ دینے کا بل منظورکرلیا ہے۔

"چینی حکومت، کرغزستان کی کابینہ اور ازبکستان حکومت کے درمیان چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے منصوبے کے مشترکہ فروغ میں تعاون سے متعلق معاہدے کی توثیق " کا بل نائب وزیربرائے  ٹرانسپورٹ ومواصلات یارسبیک باریف نے پیش کیا۔

نائب وزیر نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے کی تعمیر کے منصوبے پر عملی طور پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیا ریلوے کوریڈوریوریشین براعظمی رابطے کی جنوبی شاخ کی حیثیت سے  جنوب مشرقی، مغربی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی منڈیوں تک رسائی فراہم کرے گا۔

باریف  نے کہاکہ اس ریل روٹ سے چین سے کرغزستان کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک بشمول ترکی اور اس سے آگے یورپی یونین تک سامان کی ترسیل یقینی ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے کارگو ترسیل کے فاصلے اور وقت میں کمی  سے بین الاقوامی ٹرانزٹ ٹرانسپورٹیشن مارکیٹ میں مسابقت یقینی ہوگی۔