زغرب(شِنہوا) کروشیا کے مشرقی شہردارووارمیں عمررسیدہ افراد کے گھراولڈ ہوم پرفائرنگ کے واقعہ میں 5افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر10 منٹ پر عمررسیدہ افراد کے گھرمیں داخل ہوکر فائرنگ کی،جس کے نتیجہ میں پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ ملزم ملٹری پولیس کا ایک ریٹائرڈ اہلکار ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہلاک ہونے والوں میں سے کسی ایک کا رشتہ دار ہے۔پولیس نے فائرنگ کے بعد فرار کی کوشش کرنے والے ملزم کوایک کیفے سے گرفتار کر لیا۔