بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کسٹمز عملے پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی خدمات بارے عمدہ طرزعمل برقرار رکھیں اور نگرانی و خدمات کو بہتر بنائیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارعلاقے میں چین۔ پاکستان سرحد پر زمینی بندرگاہ درہ خنجراب کے عملے کو لکھے گئے جوابی خط میں کہی۔
اپنے خط میں چینی صدر نے کہا کہ انہوں نے سرد درجہ حرارت اور کم آکسیجن جیسی مشکلات پر قابو پالیا ہے اور نئے دور میں کسٹمز عملہ اچھے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔
رواں سال چین میں کسٹم رینک سسٹم کے نفاذ کی 20 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔اس موقع پر چینی صدر نے ملک بھر کے کسٹمز عملے کو مبارکباد بھی دی ہے۔
درہ خنجراب پر تعینات عملے نے حال ہی میں چینی صدر کو خط لکھ کر چینی جدیدیت آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا تھا۔