• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کتاب پڑھنا چینی نوجوانوں کے سماجی میل جول کا ایک نیا طریقہ ہے: سروےتازترین

February 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں بہت سے نوجوانوں کے لیے کتاب پڑھنا اب بھی ایک ذاتی مشغلہ ہے،لیکن وہ اب سماجی میل جول کے لیے پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔رواں  ہفتے کے اوائل میں چائنہ یوتھ ڈیلی میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ہونے والے سروے میں شامل یونیورسٹی کے 55 فیصد سے زائد طلباء کتاب پڑھنے کے موضوع پر سماجی میل جول میں شامل ہوئے یا دوست بنانے کے لیے بک کلب کے رکن بنے۔ سروے میں 163 چینی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے 2ہزار437 طلباء  کی رائے معلوم کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ ان میں سے تقریباً 47 فیصد نے آن لائن سماجی مطالعہ کی سرگرمیوں میں حصہ لیا، تقریباً 15 فیصد نے متعلقہ آف لائن تقریبات میں حصہ لیا، جبکہ 37 فیصد سے زیادہ نے دونوں طریقوں کا استعمال کیا۔ اس طرح کی سرگرمیوں میں شمولیت کی متعدد صورتیں ہیں۔ تقریباً 48 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ اپنے مطالعہ کے نوٹس اور خیالات کو آن لائن شیئر کریں گے، 12 فیصد سے زیادہ نے کہا کہ وہ ایک ساتھ پڑھنے کے لیے "ریڈنگ میٹ" کی تلاش کریں گے، جبکہ 18 فیصد نے آن لائن یا آف لائن ریڈنگ کلب میں جانا پسند کیا۔ ان میں سے تقریباً 20 فیصد نے کہا کہ وہ اپنی آن لائن پسندیدہ کتابوں کے بارے میں پوسٹ پر رائے دیں گے۔