• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کثیرالجہتی برقرار رکھنے میں چین کا کردار قائدانہ ہے، صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلیتازترین

January 29, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 78 ویں اجلاس کے صدر ڈینس فرانسس نے کہا کہ چین کثیر الجہتی برقرار رکھنے اور پائیدار ترقی کی پیشرفت میں ایک اہم قوت کے طور پر کام کررہا ہے۔

چینی وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی  کی دعوت  پر فرانسس 27 سے 31 جنوری تک چین کے دورے پر ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ عالمی جنوب کے بہت سے رکن ممالک کی طرح چین اقوام متحدہ جیسے کثیر الجہتی  فورم کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ چین کی ترجیحات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی میری صدارت سے مطابقت رکھتی ہیں،  جو سب کے لیے امن، خوشحالی، ترقی اور پائیداری کو فروغ دینے پر مبنی ہیں۔

فرانسس نے عالمی نظام میں چین کے بھرپور تعاون کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 برقرار رکھنے کا عزم دہرایا اور کہا کہ یہ اقوام متحدہ میں چین کی نمائندگی کو واضح کرنے والی ایک اہم دستاویز ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے میں 25 اکتوبر 1971 کو جی اے کی قرارداد 2758 پر عمل پیرا ہوں اور یہ تسلیم کرتا ہوں کہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کے نمائندے اقوام متحدہ میں چین کے واحد قانونی نمائندے ہیں۔