• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کثیرقطبی دنیا قائم کرنے کے لئے چین اور فرانس کو ملکر کام کرنا چاہیئے، چینی وزیر خارجہتازترین

February 18, 2024

میونخ (شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور فرانس کو بات چیت اور تعاون مستحکم کرنے سمیت  کثیر قطبی دنیا کے قیام کے لئے ٹھوس کوششیں کرنی چاہیئں۔

چینی وزیرخارجہ وانگ نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ اسٹیفن سیجرنے کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ چین اور فرانس عالمی اثرورسوخ کے حامل آزاد بڑے ممالک ہیں جنہیں سرد جنگ ذہنیت کی واپسی اور بلاک محاذ آرائی کے بڑھتے خطرے سے نمٹتے ہوئے ایک ایسی کثیر قطبی دنیا کے قیام کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے جو پرامن، مستحکم، مساوی اور منظم ہو۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ 6 عشرے قبل چین اور فرانس نے سفارتی تعلقات قائم کئے اور عالمی منظر نامے کو بات چیت اور تعاون کی درست سمت لیکر سرد جنگ کے جمود کو توڑ دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات اب ترقی کی مضبوط رفتار برقراررکھے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر فرانسیسی وزیرخارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین کے ساتھ تجارت ، معیشت، عوامی تبادلے ، سیاحت، نئی توانائی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور حیاتیاتی اقسام کے تحفظ جیسے مختلف شعبوں میں اعلی سطح کے تبادلوں اور تعاون میں پیشرفت کے لئے فرانس اس موقع سے فائدہ اٹھانے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس ایک چین اصول پرعمل پیرا ہونے کا اعادہ کرتے ہوئے چین کی سٹریٹجک آزادی پر زور دیتا ہے اور  ڈی کپلنگ اور سپلائی چینز منقطع کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔

فریقین نے مختلف عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔