• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لائی چھنگ تے کے بیان سے ان کی عزائم بے نقاب ہوگئے، ترجمان مین لینڈتازترین

July 23, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے  کہ تائیوان خطے کے رہنما لائی چھنگ تے کے حال ہی میں دیئے گئے علیحدگی پسند بیانات نے ایک بار پھر تائیوان کی آزادی کے حامی اور مجرم کے طور پر ان کی حقیقی فطرت کو بے نقاب کردیا ہے۔

ریاستی کونسل کے امورِتائیوان دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے یہ بات ایک پریس بریفنگ میں تائیوان کی نام نہاد خودمختاری اور قومی شناخت کا مطالبہ کرنے والے لائی کے علیحدگی پسند بیانات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے اس کا تذکرہ کیا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے تائیوان کبھی بھی ایک ملک نہیں رہا ہے اور نہ ہی کبھی بنے گا۔

چھن نے کہا کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام تاریخ، حقیقت اور عوامی خواہشات کو نظر انداز کرکے "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسند موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ایک چین اصول کے خلاف ہیں جس سے آبنائے تائیوان میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

ترجمان چھن نے آبنائے پار کے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ لائی اور ڈی پی پی حکام کی "تائیوان کی آزادی" کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے چین کے پرامن اتحاد کے فروغ میں فعال طریقے سے حصہ لیں۔