• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لائی چھنگ تے کو تاریخ سے رسوائی اور قانون سے سزا ملے گی، ترجمان مین لینڈتازترین

June 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ترجمان نے متنبہ کیا ہے کہ تاریخ کو غلط ثابت اور چینی قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے تائیوان کے رہنما لائی چھنگ تے اور دیگر افراد کو یقینی طور پر تاریخ میں رسوائی ملے گی اور انہیں قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان یہ بات ایک پریس کانفرنس میں لائی کے حالیہ بیان پر ایک سوال کے جواب میں کہی۔

وو نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا لازمی جزوہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندہ واحد قانونی حکومت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی جانب حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے یا مسترد کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ نہ تو بنیادی حقیقت تبدیل ہوگی اور نہ ہی آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں میں خاندانی تعلقات منقطع ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جب بھی "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں نے اشتعال انگیزی کی تو پیپلز لبریشن آرمی کا بھرپور جواب دے گی جس سے تائیوان مسئلے کے حل کی راہ ہموار ہوگی۔