بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان خطے کے نئے رہنما لائی چھنگ تے نے اپنے خطاب میں تائیوان کی آزادی کے لیے "خطرناک پیغام " دیا ہے اور آبنائے پار امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے اشتعال انگیزی کی۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھین بنہوا نے کہا کہ لائی نے اپنے خطاب میں "تائیوان کی آزادی" کے موقف کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے، علیحدگی پسندی کی حمایت اور آبنائے پار تصادم کو ہوا دی اور غیرملکی حمایت اور طاقت کے ذریعے آزادی حاصل کرنے کی بات کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ تائیوان پر عوام کا مرکزی دھارا جنگ اور کساد بازاری کے بجائے امن اور ترقی کا خواہاں ہے، جب کہ لائی نے عوامی رائے کو نظر انداز کرتے ہوئے"تائیوان کی آزادی کے کارکن" ہونے کی اپنی فطرت کو بے نقاب کیا۔