وین تیانے (شِنہوا) لاؤ س کی حکومت اور نجی شعبہ چینی سیا حوں کے گروپس کا خیر مقدم کر نے کے لئے فعال طو ر پر تیار یوں میں مصروف ہیں۔
مقامی روزنا مہ وین تیانے کے مطا بق لاؤ وزارت اطلاعات، ثقافت اور سیاحت کے محکمہ سیاحت کے انتظام کے ڈائریکٹر جنرل ڈارانے پھوم وانگسا نے کہا ہے کہ ہم چینی سیاحتی گروپس کی واپسی بارے سہولیات اور خدمات کو بہتر بنا نے کے لئے ٹریول ایجنسیوں، ہوٹلز اور دیگر سیاحت سے متعلقہ کاروباروں کے ساتھ شراکت داری میں کام کر رہے ہیں۔
عہد یدار نے مقامی روز نا مہ کو بتا یا کہ ہم نے نجی کمپنیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا تاکہ لاؤس میں مزید چینی سیا حوں کو راغب کر نے کے لئےسہولیات کو بہتر بنانے کے طریقوں اور ڈیزائن کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ان سر گر میوں کو جلد حتمی کر لیا جا ئے گا۔
سیا حتی ما ہرین کے اندازوں کے مطا بق لا کھوں چینی سیا ح آ سیان مما لک کا دورہ کر یں گے جن میں سے متعدد چین کے جنوب مغر بی صو بہ یون نان کے دارالحکو مت کن منگ سے وین تیانے جا نے والی چا ئنہ۔لاؤس ریلوے کے ذ ریعے سفر کر یں گے۔