• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لبنان، اسرائیلی فضائی حملے میں اسلامک گروپ کا رہنما جاں بحقتازترین

July 18, 2024

بیروت(شِنہوا) مشرقی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں اسلامک گروپ کا ایک رہنما جاں بحق ہوگیا۔

لبنان کے فوجی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے جمعرات کو البقاع کے علاقے میں غزہ نامی گاؤں میں ایک گاڑی پر فضا سے زمین پر مار کرنے والے دو میزائل داغے، جس سے گاڑی کا ڈرائیور محمد خالد جبارہ جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جبارہ اسلامک گروپ کے عسکری ونگ الفجر فورسز کا فیلڈ کمانڈر اور اس کا تعلق مغربی البقاع کے گاؤں القرعون  سے تھا۔ذرائع نے مزید کہا کہ جبارہ جنوب مشرقی لبنان میں العرقوب کے علاقے میں ایک متحرک فوجی کارکن تھا۔