• Roubaix, France
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لبنان میں ممکنہ صدارتی خلا پر عرب لیگ کا اظہار تشویشتازترین

October 08, 2022

بیروت(شِنہوا)عرب لیگ نے لبنان میں ممکنہ صدارتی خلا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پین عرب بلاک کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے جمعہ کے روز ملک کے دورے کے دوران لبنانی صدر میشل عون سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم محسوس کر رہے ہیں کہ نئے صدر پر اتفاق رائے تک پہنچے بغیرصدارتی انتخابات قریب آرہے ہیں جو عرب لیگ کیلئے باعث تشویش ہے۔

حسام ذکی نے مزید کہا کہ لبنان کو اس وقت صدارتی خلا کی ضرورت نہیں ۔ عرب لیگ بھی صدارتی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے کوشاں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس میں کوئی رکاوٹ نہیں آئیگی ، جس کیلئے متعلقہ فریقوں کے مابین بہت زیادہ رابطے کی ضرورت ہے۔

لبنان کے حالیہ صدرمشیل عون کی چھ سالہ مدت 31 اکتوبر کو ختم ہونے والی ہے، ماہرین نے ایک اہل جانشین کی ممکنہ کمی بارے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے نئے صدر کی عدم موجودگی اور مئی سے ایک نگران کابینہ کی موجودگی کے باعث بہت زیادہ ادارہ جاتی تعطل کا انتباہ جاری کیا ہے۔