• Columbus, United States
  • |
  • Aug, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لیبیا کے ساحل سے 271 غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا گیاتازترین

October 03, 2023

طرابلس (شِنہوا) بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین نے گز شتہ ہفتے لیبیا کے ساحل سے 271 غیر قانونی تارکین وطن بچالیا۔

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ  ان تارکین وطن کو 24 سے 30 ستمبر کے درمیان بچا کر لیبیا واپس بھیج دیا گیا۔ ان میں 25 خواتین اور 23 بچے بھی شامل تھے۔ بیان کے مطابق چار لاشیں بھی ملی ہیں۔

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کے مطابق رواں سال اب تک مجموعی طور پر 11 ہزار 736  غیر قانونی تارکین وطن بچاکر لیبیا واپس بھیجا گیا جبکہ اس دوران  لیبیا کے ساحل کے قریب وسطی بحیرہ روم کے راستے پر 925 افراد ہلاک اور 1 ہزار 168 لاپتہ ہوئے۔

سال 2022 میں 24 ہزار 684 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا کر لیبیا واپس بھیجا گیا تھا جبکہ لیبیا کے ساحل کے راستے میں 529 ہلاک اور 848 لاپتہ ہوئے تھے۔

معمرقذافی حکومت کا خاتمہ 2011 میں ہوا تھا جس کے بعد لیبیا عدم تحفظ اور افراتفری کا شکار ہے اور یہ بحیرہ روم کو عبور کرکے یورپی ساحلوں تک جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کا مقبول ترین راستہ بن چکا ہے۔