بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے سال نو 2024 کے پیغام میں کہا ہے کہ چین کا حتمی مقصد عوام کو بہتر زندگی کی فراہمی ہے۔
چینی صدر شی نے کہا کہ ہمارے بچوں کی بہتر طرح دیکھ بھال ہونی اور انہیں اچھی تعلیم ملنی چاہیئے۔ ہمارے نوجوانوں کو اپنے مستقبل سنوارنے اور کامیابی کے مواقع ملنے چاہیئں اور ہمارے معمر افراد کو طبی خدمات اور دیکھ بھال تک مناسب رسائی ہونی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسائل ہر خاندان کے لئے اہمیت رکھتے ہیں اور یہ حکومت کی اولین ترجیح بھی ہیں، ہمیں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے معاشرے میں گرم جوش اور ہم آہنگ ماحول کو فروغ دینا، اختراع کے لیے جامع اور متحرک ماحول کو فروغ دینا اور آسان و بہترطرز زندگی کے لیے ماحول پیدا کرنا چاہئے تاکہ لوگ خوشحال زندگی بسر کرتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ اور اپنے خوابوں کی تکمیل کرسکیں۔