بیجنگ(شِنہوا) چینی کومِن تانگ پارٹی کے سابق چیئرمین ما ینگ جیو اپنے وفد سمیت چینی مین لینڈ کا 11 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح بیجنگ سے تائیوان روانہ ہوئے۔
ما ینگ جیو تائیوان کے نوجوانوں کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے یکم اپریل کو شینزین پہنچے تھے۔ انہوں نے گوانگ ڈونگ، شانشی اور بیجنگ کا دورہ کیا اور چینی عوام کے مشترکہ جد ہوانگ دی جنہیں زرد شہنشاہ بھی کہا جاتا ہے، کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شانشی میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔
ما ینگ جیو اور ان کے وفد نے مین لینڈ کالج کے طلباء کے ساتھ تبادلہ کرنے کے لیے گوانگ ژو میں سن یات سین یونیورسٹی اور بیجنگ میں پی کنگ یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔