• Redford, United States
  • |
  • May, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

معذور افراد کی زندگی بہتر بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جائے، چینی ریاستی کونسلرتازترین

May 19, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی ریاستی کونسلر شین یی چھن نے معذور افراد کو بہتر زندگی مہیا کرنے کے لئے تحقیق و ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے پر زور دیا ہے۔

معذور افراد کے لئے ریاستی کونسل کی ورکنگ کمیٹی کی ڈائریکٹر شین نے یہ بات معذورافراد کی مدد کے لئے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے دوران کہی۔

شین نے معذوروں کوخدمات فراہم کرنے والے میونسپیلٹی مرکز کا دورہ کیا جہاں انہیں معذور افراد کو ٹیکنالوجی سے متعلقہ امداد فراہم کرنے سے متعلق آگاہی دی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ معذورافراد کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کی مدد بہت اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے معذوروں کے لئے سفر، رابطے، تعلیم اور کام کو آسان بنانے میں زیادہ قابل عمل ٹیکنالوجی کی ترقی پر زور دیا تاکہ ان کی معاشرے میں مساوی شرکت کو فروغ ملے۔

شین نے مرکز میں معذور افراد سےملاقات کرتے ہوئے ان کی بحالی، تعلیم اور روزگار کی خدمات میں مسلسل بہتری کی ضرورت کو اجاگر کیا۔