بیجنگ(شِنہوا) چین نے حالیہ برسوں میں ماحولیاتی و حیاتیاتی تحفظ اور بحالی میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے اور اس نے ماحول دوست تہذ یب کے قیام کیلئے عالمی کوششوں میں اپنااہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بات وزارت قدرتی وسائل کے عہدیدار لو لی ہوا نےاقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام (یو این ای پی) کے چائنہ آفس کے زیر اہتمام ایک موضوعاتی سرگرمی کے دوران بتائی ۔
انہوں نے کہا کہ نازک ماحولیاتی علاقوں کی حد بندی کے لیے ریڈ لائن سسٹم کا اطلاق کرتے وقت چین نے 10 کروڑ ایم یو(تقریبا 6 کروڑ 70 لاکھ ہیکٹرز) ماحولیاتی و حیاتیاتی نظام بحال کیا ہے جن میں پہاڑ،دریا،جنگل، کھیتی باڑی کی جگہیں،جھیلیں،چراہ گائیں اور صحرا شامل ہیں۔
اس موقع پر چائنہ آفس کے سربراہ توروئی ہی نے کہا کہ دنیا کا بڑا ماحولیاتی بحالی منصوبہ شروع کرنے اور اسے آگے بڑھانے پر عالمی برادری نے چین کی بڑے پیمانے پر تعریف کی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ چین اپنے تجربات کو دنیا کے ساتھ بانٹے گا۔
موضوعاتی سرگرمی عالمی یوم ماحولیات سے دو دن پہلے ہوئی، جس میں اقوام متحدہ، سرکاری اداروں، تحقیقی اداروں، کاروباری اداروں، یونیورسٹیوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کو اکٹھا کیا گیا۔