• Ashburn, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ماحولیاتی رضاکار پانی کے تحفظ کو فروغ دیں، چینی صدر شیتازترین

August 14, 2024

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ماحولیاتی رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ پانی کے تحفظ کو فروغ دیں اور انسانیت و فطرت کے درمیان ہم آہنگی جدید بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جمعرات کو چین کے دوسرے قومی یوم ماحولیات و حیاتیات سے قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات وسطی صوبے ہوبے کے شہر شی یان میں دان جیانگ کو آبی ذخیرہ گاہ کے رضاکاروں کے نام ایک جوابی خط میں کہی۔

دان جیانگ کو چین کے جنوب سے شمال کو پانی منتقلی منصوبے کے درمیانی راستے پر واقع آبی ذخیرہ گاہ ہے۔ اس کے پہلے مرحلے سے پانی کی فراہمی 2014 میں شروع ہوئی تھی۔

گزشتہ ایک دہائی میں ماحولیاتی رضاکاروں سمیت حکام اور رہائشیوں کی فعال شرکت کی بدولت آبی ذخائر میں معیاری پانی کے تحفظ کی مزید کوششیں کی گئی ہیں۔  حال ہی میں رضاکاروں نے صدرشی کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے اپنی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے آبی ذخائر میں معیاری پانی کی حفاظت سے متعلق اپنا پختہ عزم ظاہر کیا تھا۔

صدر شی نے جوابی خط میں رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وسیع پیمانے پر عوامی شرکت سے آبی ذخائر کے علاقے میں پانی صاف کرنے، پہاڑوں کو سرسبز اور ماحول کو زیادہ خوبصورت بنانے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے اس بات کا بطور خاص تذکرہ کیا کہ پانی کا رخ موڑنے کا منصوبہ اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہےاور طویل مدتی ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے آبی ذخیرہ گاہ کے حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کے لئے مسلسل کوششوں پر زور دیا۔

صدرشی نے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شعوری طور پر آبی وسائل محفوظ کرنے اور ایک خوبصورت چین کی تعمیر میں ملکر کام کرنے کی ترغیب دیں تاکہ انسانیت و فطرت کے درمیان ہم آہنگی جدید بنانے میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالا جاسکے۔

انہوں نے جوابی خط میں ملک بھر کے ماحولیاتی تحفظ کے کارکنوں اور رضاکاروں کو دلی مبارکباد بھی دی۔