• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ماحولیاتی تبدیلی وماحول دوست منتقلی پرپہلا چائنہ جرمنی اعلی سطح مذاکرہ،ماحول دوست منتقلی پرصوبائی تعاون پراتفاقتازترین

June 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ جرمنی ڈائیلاگ اور تعاون  میکنزم کے تحت ماحولیاتی تبدیلی اور ماحول دوست منتقلی  پر پہلا اعلیٰ سطحی مذاکرہ بیجنگ میں منعقد ہوا۔

مذاکرے میں متعدد اہم ارتفاقِ رائے کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق دونوں ممالک ماحول دوست منتقلی  پر صوبائی سطح کا تعاون شروع کرینگے اور صنعتی کاربن میں کمی کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرینگے۔

 چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کی طرف سے جاری کردہ   بیان کے مطابق دونوں ممالک اہم شعبوں میں توانائی کی کارکردگی بڑھانے کیلئے مظاہراتی منصوبوں میں تعاون کرینگے۔

مکالمے کے دوران چین نے جرمنی کیساتھ توانائی کی کارکردگی بڑھانے،گردشی معیشت،صنعتی کاربن کی کمی اور توانائی کی منتقلی پر آمادگی کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق جرمنی قابل تجدید توانائی، سمارٹ گرڈ کی ترقی، زیرو کاربن اور کم کاربن مصنوعات کی پیداوار جیسے شعبوں میں چین کے ساتھ مزید تعاون تلاش کرنے کے لیے تیار ہے۔