• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مانیٹری پالیسی کے لیے کافی گنجائش موجود ہے:گورنر پیپلز بینک آف چائنہتازترین

March 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے مرکزی بینک ،پیپلز بینک آف چائنہ( پی بی او سی) کے گورنر پان گونگ شینگ نے کہا ہے کہ ملک کے پاس بھرپور مالیاتی ٹولز موجود ہیں اور پالیسی میں اب بھی کافی گنجائش موجود ہے۔

قومی مقننہ کے جاری اجلاس کے موقع پر بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں مرکزی بینک کے  سربراہ نے کہا کہ ہم مستحکم ترقی اور خطرات کو روکتے ہوئے مانیٹری پالیسی کے ضابطے میں اندرونی اور بیرونی توازن کے ساتھ مختصر اور طویل مدت کے درمیان توازن قائم کرنے پر زیادہ توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کاؤنٹرسائکلیکل اور کراس سائیکل ایڈجسٹمنٹ کو تیز کرتے ہوئے اعتماد کو فروغ دے گا اور توقعات اور قیمتوں کو مستحکم کرنے کی کوشش کرے گا اور اقتصادی ترقی کے لیے مضبوط مالی اور مالیاتی ماحول تشکیل دیا جائے گا۔ پان نے کہا کہ اس وقت، چین کے پورے بینکنگ سیکٹر کا اوسط ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو (آر آر آر) 7 فیصد ہے، جس میں مزید کٹوتیوں کی گنجائش باقی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی بینک انسداد سائکلیکل ایڈجسٹمنٹ  تیز کرنے اور مناسب سطح پر لیکویڈیٹی کو برقرار رکھنے کے لیے مانیٹری پالیسی ٹولز استعمال کرے گا۔