لہاسہ(شِنہوا) دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کومولانگما پرپہلے 5 جی-اے(5 جی- ایڈوانسڈ) جدید بیس اسٹیشن کا افتتاح کردیاگیا ہے۔
ٹیلی کام کمپنی،چائنہ موبائل کے مطابق،5جی کے مقابلے میں 5جی -اے تیز رفتار، زیادہ کنیکٹیویٹی اور کم تاخیر کی خصوصیات کے ساتھ خدمات فراہم کرتی ہے۔
توقع ہے کہ 5جی -اے نیٹ ورک سے ماؤنٹ کومولانگما کے خوبصورت علاقے میں سیاحت، کوہ پیمائی، سائنسی تحقیق اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے مضبوط نیٹ ورک سپورٹ فراہم ہوگی۔ چین کے جنوب مغربی شی ژانگ خود اختیارعلاقے میں چائنہ موبائل کی شاخ کے ایک عہدیدار لی چھونگ منگ نے کہا کہ 5 جی-اے نیٹ ورک سے پرکشش سیاحتی مقامات کی ابھرتی ہوئی کاروباری ضروریات اور سیاحوں کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورتحال میں کوہ پیماؤں کو مدد کے لیے زیادہ قابل اعتماد مواصلاتی رابطہ فراہم ہوگا۔
لی نے مزید بتایا کہ محققین 5جی-اے بیس سٹیشن کوایک ہی وقت میں مانیٹرنگ ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکیں گے جس سے جنگلی جانوروں اور پودوں کے تحفظ پرمؤثر تحقیق ممکن ہوسکے گی۔