بیجنگ(شِنہوا)چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں (این ای وی) کی فروخت مارچ میں گزشتہ سال کی نسبت 34.8 فیصد بڑھ کر تقریباً 6 لاکھ 53 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔
چین کی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں این ای وی کی فروخت تقریباً 15 لاکھ 90 ہزار یونٹس رہی جوایک سال پہلے کے مقابلے میں26.2 فیصد زائد ہے۔
ملک میں این ای ویز کی پیداوار گزشتہ ماہ 6 لاکھ 74 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت 44.8 فیصد زائد ہے۔